لا ہور ( نمائندہ خصوصی) انجمن ارائیاں پاکستان رجسٹرڈ 1915ء اور ہم ارائیں فیملی واٹس اپ گروپ کے دوستوں کا دوسرے مرحلے میں میاں عابد سلطان ارائیں کی قیادت میں ملتان روڈ موہنوال تھیم پارک کا وزٹ کیا ۔ اس سے پہلے جو وزٹ کیا گیا تھا وہ ملک محمد اکبر ارائیں جنرل سیکرٹری انجمن ارائیاں پاکستان کی قیادت میں کیا گیا تھا ۔ اور اس وقت اللہ تعالیٰ کے فضل سے تھیم پارک میں 100 خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا تھا ۔ آج کے وفد میں میاں عابدسلطان ارائیں ۔ مہر نصیر احمد ارائیں ایڈیشنل میڈیا سیکرٹری انجمن ارائیاں پاکستان ۔ چوہدری عمر ذیشان صدر انجمن ارائیاں لاھور ڈویژن ۔ حافظ محمد شعیب سینئر نائب صدر انجمن ارائیاں ضلع لاھور ۔ امتیاز اکرم اور موہنوال و تھیم پارک سیکٹر کے انچارج ڈاکٹر میاں طارق محمود ارائیں اور تھیم پارک کے رھائشی شاکر شاہ موجود تھے ۔ تھیم پارک کے بلاک تین تک ہماری رہنمائی کی جہاں پر آج بھی 10,10 فٹ پانی موجود ھے ۔ یہ سب دیکھنے کے بعد بہت تکلیف ھوئی ۔ وہاں موجود لوگوں کے مسائل بہت زیادہ ہیں ۔
