پٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان، وزیراعظم نے خصوصی ہدایت کر دی، معاون خصوصی پٹرولیم کی پٹرول، ڈیزل، گیس کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار پر بریفنگ، جلد پٹرول، ڈیزل، گیس کی قیمتوں میں کمی کیلئے جامع روڈ میپ تیار کرنے کا حکم۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پٹرول اور گیس کی قیمتوں سے متعلق اجلاس ہوا۔
اجلاس کے دوران معاون خصوصی پٹرولیم کی جانب سے وزیراعظم کو پٹرول، ڈیزل،گیس کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کارپربریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو ماضی کے حکمرانوں کی جانب سے کیے گئے معاہدوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ معاون خصوصی کی جانب سے وزیراعظم کو پٹرول، ڈیزل، گیس کی قیمتوں میں استحکام،کمی لانے کی تجاویز پیش کی گئیں۔
بریفنگ لینے کے بعد وزیراعظم نے کہا کہ پٹرول، ڈیزل،گیس کی قیمتوں میں کمی کیلئےجامع روڈ میپ جلد مرتب کریں۔