قومی ایئر لائن 30 ستمبر سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کیلئے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کر رہی ہے، ترجمان پی آئی اے نے پروازوں کی بحالی کی تصدیق کی ہے۔قومی ایئر لائن نے ٹورنٹو کیلئے ٹکٹ پر 15 فیصد رعایت کا اعلان بھی کیا ہے۔ رعایتی ٹکٹ 10 اکتوبر تک دستیاب ہوں گے اور ان پر 30 ستمبر سے 19 دسمبر تک سفر کیا جا سکے گا۔ ٹورنٹو کی پرواز اب بوئنگ 777، 300 ای آر طیارے کے ذریعہ آپریٹ کی جائے گی۔ قومی ایئر لائن کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ 30 ستمبر کو پی کے 783 کراچی سے ٹورنٹو کیلئے روانہ ہوگی۔
