اسحاق ڈار اور ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو

نائب وزیر اعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو میں پاک ایران تعلقات کا جائزہ لیا گیا ۔

دونوں رہنمائوں نے خطے کی صورتحال پر گفتگو کی۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ وزرائے خارجہ نے خطے کی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا، دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔