ملک محمد اکبر ارائیں جنرل سیکرٹری انجمن ارائیاں پاکستان کی طرف سے جمخانہ کلب لاھور میں ایک میٹنگ کا انتظام کیا گیا ۔ اس دعوت کا مقصد برادری میں چل رھے کچھ اہم معاملات پر گفتگو کی گئی ۔ آج کی اس میٹنگ میں چوہدری ذوالفقار احمد چیئرمین بادامی باغ سبزی منڈی لاھور سینئر رہنما انجمن ارائیاں پاکستان ۔ میاں عظیم یسین امیدوار ٹکٹ ھولڈر129 NA شاہدرہ والے کے علاوہ چوہدری انوار الحق اور چوہدری ذوالفقار ڈسکہ والے نے شرکت کی ۔ اس موقعہ پر سر میاں محمد شفیع کی برسی کی تاریخ پر مشورے کئے گئے ۔ تمام دوستوں نے ملک اکبر صاحب سے بھرپور تعاون کا وعدہ کیا ۔اور ان کے ہر فیصلے پر جو برادری کے حق میں ھوں ان پر ساتھ دینے کا یقین دلایا ۔ اس طرح یہ میٹنگ خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی ۔ چوہدری انوار الحق نے ملک محمد اکبر ارائیں کو اپنے دفتر آنے کی دعوت بھی دی جو ملک صاحب نے خوش دلی کے ساتھ قبول کرلی ۔ آخر میں ملک محمد اکبر ارائیں کی طرف سے شاندار لنچ کا انتطام کیا گیا
