حماس، حزب اللہ، حزب المجاہدین فلسطین اور جموں و کشمیر کی آزادی کے لیے ملت اسلامیہ کی دفاعی فرنٹ لائن ہیں

نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی عہدیداران کے اجلاس کی صدارت کی، اوسیا مری میں عوامی ممبرز کانفرنس سے خطاب کیا اور اجتماع عام کے شعبہ جات کے ناظمین کے اجلاس میں بریفنگ دی. لیاقت بلوچ نے کہا کہ کراچی، لاہور میں فلسطینیوں سے فقیدالمثال اظہارِ یکجہتی 25 کروڑ پاکستانیوں کی پُرجوش، ایمان پرور اور اتحادِ اُمت کے جذبوں کا اظہار کردیا ہے. ملت پاکستان کا دوٹوک اعلان ہے کہ ھم صرف فلسطینی ریاست کو تسلیم کرتے ہیں، اسرائیل ناجائز ریاست ہے. فلسطینیوں نے اپنی آزادی، ارض انبیاء، قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں، کسی کو یہ حق نہیں کہ ان قربانیوں کا سودا کرے، غاصب، قاتل، انسانیت دشمن اسرائیل کے ناجائز وجود کو تسلیم کرائے. حماس، حزب اللہ، حزب المجاہدین فلسطین اور جموں و کشمیر کی آزادی کے لیے جارح، غاصب اور انسانیت دشمن قوتوں کے خلاف ملت اسلامیہ کی دفاعی فرنٹ لائن ہیں، مسلم ممالک کے لیے یہ کوئی خطرہ نہیں. ناجائز غاصب قوتیں ظلم کے مقابل نبردآزما قوتوں کے خلاف سنسنی ماحول پیدا کرتی ہیں. امریکی صدر ٹرمپ کا امن منصوبہ اسرائیل کے ناجائز وجود کو تسلیم کرانے اور فلسطینیوں کی لازوال قربانیوں سے امریکی، یورپی، صیہونی حکمرانوں کے بےنقاب ہوتے چہروں اور مکروہ عزائم پر پردہ ڈالنے کے لیے ہے. ٹرمپ منصوبہ متنازعہ اور ناقابل عمل ہوچکا ہے. عالم اسلام کا اتحاد ہی مسائل کا حل ہے. عالم اسلام دفاع، معیشت، ٹیکنالوجی علم و تحقیق کے میدانوں می‌ متفقہ لائحہ عمل بنالے تو امریکہ، یورپ عالم اسلام کے سامنے سجدہ ریز ہونگے. عالم اسلام کی مجرمانہ غفلت پر مبنی بزدلی غاصب،
قوتوں کی طاقت ہے.
لیاقت بلوچ نے ممبرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 78 سال سے مسلط ہائبرڈ نظام آئین، جمہوریت، قومی وحدت اور معیشت کے لیے تباہی کا باعث بنا ہوا ہے. آئین کی بالادستی اور قرآن و سنت کے احکامات کی پابندی قبول کرکے ہی پاکستان خوشحال اور مستحکم ہوگا. سیاسی بحران ہائبرڈ، غیر آئینی نظام کی طاقت بن گیا ہے. قومی سیاسی قیادت ماضی کی غلطیوں کو تسلیم کریں، غلطیاں سب سے ہوچکی ہیں، طعن و تشنیع کی بجائے بالغ نظری اور اسٹیٹس مین شپ کے ساتھ سیاست کو بند گلی سے نکالا جائے. قومی ترجیحات پر قومی قیادت اتفاق کرےسیاسی محاذ پر قومی سیاسی قیادت کی ضد، انا، ہٹ دھرمی اور اقتدار کی کرسی کی پوجا قومی روگ بن جائے گا اور سب کے ہاتھ سے سب کچھ نکل جائے گا. جماعت اسلامی پوری قوم کو منظم، محرک کرنے اور سیاسی بحرانوں کے خاتمہ کے لیے اپنا سیاسی، جمہوری، آئینی مزاحمتی کردار جاری رکھے گی. جماعت اسلامی کے ممبر اور عوامی کمیٹیاں عوام کی طاقت اور آواز بنیں گے. پنجاب کے عوام کو بااختیار بلدیاتی نظام دیا جائے.
لیاقت بلوچ نے کہا کہ مری ٹورازم کا بادشاہ علاقہ ہے، سیاست اور سیاحوں کے لیے قدرتی حسن کی وجہ سے اھم ترین قومی اثاثہ ہے. سیاحتی مقامات کو ہر، سہولت سے آراستہ ہونا چاہیے. اچھی سڑکیں، سٹریٹ روڈ لائٹس، کھلے چوک، ناجائز تجاوزات کا خاتمہ بھی ضروری ہے لیکن حکومت مری پر بادشاہت قائم نہ کرے، مری کے تاجر اور عوام اسٹیک ہولڈرز ہیں. تعلیم، صحت، روزگار، باعزت تجارت ان کا حق ہے. حکومت جان لے کہ اندھی طاقت اور عوامی جذبات کو کچلنا شدید عوامی ردعمل پیدا کرے گا. دریا کے پار آزاد کشمیر کا عوامی طرزِ احتجاج مری میں بھی آئے گا.