وزیراعظم کا آئندہ ماہ روس کا دورہ متوقع ہے۔ شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ایس سی او وزرائے اعظم کونسل کا اجلاس نومبر میں روس میں ہوگا، اجلاس میں رکن ممالک کے سربراہان حکومت شریک ہوں گے۔ وزیراعظم بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم خطے میں اقتصادی و تجارتی تعاون کےفروغ پر مؤقف پیش کریں گے۔
ذرائع کے مطابق روسی قیادت کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں، توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری پر گفتگو متوقع ہے، زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ایس سی او فریم ورک کے تحت علاقائی تعاون کےفروغ کا خواہاں ہے، وزیراعظم کا دورہ علاقائی امن و ترقی میں اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ دورے سے پاکستان کے کثیرالجہتی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔