ایران ایئر نے پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنےکااعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ابتدائی طورپرہفتہ وارایک پروازمشہد اورلاہور کے درمیان آپریٹ ہوگی،پروازوں سے مشہد سے لاہورکے درمیان فضائی رابطہ بحال ہوجائے گا،29 اکتوبر سے ہفتہ وار پرواز کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔
دوسری جانب پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے سیرین ایئر کو 2 ہفتے کیلئے مشروط فلائٹ آپریشن کی اجازت دیدی گئی، ایئرلائن جدہ سے مسافروں کو واپس لائے گی۔
ترجمان نے بتایا کہ سیرین ایئر اجازت صرف جدہ میں پھنسے مسافروں کو وطن واپس لانے کیلئے دی گئی ہے، سیرین ایئر جدہ میں پھنسے طیارے کو بھی وطن لاسکے گی، سیرین ایئر کو ملک سے بیرون ملک فلائٹ آپریشن کی اجازت نہیں ہوگی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ریگولیٹری قوانین کی خلاف ورزی پر سیرین ایئر کا ایئر آپریٹرز سرٹیفکیٹ معطل کیا تھا۔