ڈاکٹر طارق سلیم کی حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات

اسلام آباد —— جماعت اسلامی پنجاب کے امیر ڈاکٹر طارق سلیم نے گذشتہ روز امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، اس موقع پرڈاکٹر طارق سلیم نے جماعت اسلامی پنجاب شمالی کی دعوتی تنظیمی اور سیاسی سر گرمیوں ممبر سازی مہم، عوامی کمیٹیوں کے قیام،ممبر کنو نشن اور جماعت اسلامی کے کل پاکستان اجتماع عام کے حوالے سے صوبے میں ہو نے والی تیاریوں سے بھی امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کو آگاہ کیا، ملاقات میں حافظ نعیم الرحمن نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور جماعت اسلامی کی حکمت عملی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔