فیلڈمارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کا استعمال تشویشناک ہے۔ طالبان حکومت تشدد کےبجائے باہمی تحفظ کا انتخاب کریں۔
پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کے پروقار تقریب سے خطاب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ افغان حکومت اپنی سرزمین پر موجود پراکیسز کو روکے۔ شدت پسندی کے مقابلے میں ترقی کو ترجیح دے۔ کہا جیسے روایتی محاذ پر کامیابی سمیٹی ۔ ویسے ہی ان پراکیسز کو بھی شکست دیں گے۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ بھارت نےدہشت گردی کو ریاستی پالیسی کے طور پر اپنایا ہوا ہے ۔ فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کو بطور ہتھیار استعمال کررہا ہے ۔ دنیا کے سامنے اس کے مکروہ۔ منافقانہ اور سنگدل چہرے کو بےنقاب کردیا۔ بھارت کی ہر پراکسی کو خاک میں ملا دیا جائے گا۔