وارداتیں جاری

لاہورمیں بھتہ خوری اوراغوا برائے تاوان کی وارداتیں جاری ، رواں سال دوران مختلف تھانوں میں بھتہ خوری کے بیس جبکہ اغوا برائے تاوان کے بارہ مقدمات درج ہوئے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق بھتہ خوری کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن چھ مقدمات کےساتھ سرفہرست رہا، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں چار، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں بھتہ خوری کے تین مقدمات درج ہوئے۔ سول لائنز اورصدر ڈویژن میں بھی بھتہ خوری کی تین تین وارداتیں ہوئیں۔ سٹی ڈویژن میں بھتہ خوری کا ایک مقدمہ درج کیا گیا۔ اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں صدر ڈویژن چار مقدمات کے ساتھ سرفہرست رہا۔کینٹ، اقبال ٹاؤن اورماڈل ٹاؤن ڈویژن میں اغوا برائے تاوان کے دودو مقدمات درج ہوئے۔ اسی طرح سٹی اورسول لائنز ڈویژن میں اغوا برائے تاوان کی ایک ایک واردات ہوئی۔