سعودی عرب میں گھریلو ملازمین سے کسی بھی قسم کی فیس لینے پر پابندی لگا دی گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق سرکاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے ملازمین سے بھرتی، ورک پرمٹ اور پیشے کی تبدیلی کی فیس نہیں لی جائے گی۔ خلاف ورزی پر بیس ہزار ریال جرمانہ اور تین سال تک ملازم رکھنے پر پابندی ہوگی۔
اس سے قبل حکومت نے مملکت میں مستقل سکونت اختیار کرنے والے خواہشمند غیر ملکیوں کو خوشخبری سنائی تھی کہ وہ بغیر کفیل کے یہاں مستقل رہائش اور دیگر شہری فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔
سعودی عرب کی جانب سے غیر ملکی افراد کیلئے پیش کردہ پریمیئم رہائش اسکیم کیلئے اکتوبر کا نیا اپ ڈیٹ جاری کیا گیا ہے، جس میں فیس کیساتھ مستقل سکونت اختیار کرنے والے افراد کو حاصل ہونے والے فوائد اور دیگر تفصیلات پیش کی گئی ہیں۔