ظفر اقبال پاشا کینیڈا میں انتقال کرگئے

پیپلزپارٹی کے راہنماؤں تنویر اقبال پاشا اور کامران اقبال پاشا کے بڑے بھائی ظفر اقبال پاشا کینیڈا میں انتقال کرگئے ہیں‘ مرحوم کی نمازہ جنازہ اور تدفین کینیڈا میں ہوگی‘ ظفر اقبال پاشا کے انتقال پر ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کے سابق ڈپٹی ایم ایس ملک پرویز افضل‘ پیپلزپارٹی کے راہنماؤں جاوید صادق میر‘ ابن رضوی‘ ناصر میر اور ڈاکٹر فرخ عطاء نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے‘ اور مرحوم کی سیاسی اور سماجی خدمات کو سراہا اور مرحوم کے لیے مغفرت کی دعاء کی ہے اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے‘