وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے گندم کی امدادی قیمت پر لگائے گئے اعتراضات کو دور کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، گندم پالیسی کی منظوری کے بعد آئی ایم ایف نے وزارت فوڈ کو خط لکھ کر نہ صرف آگاہ کیا بلکہ گندم پالیسی کے خدوخال بھی طلب کیے تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے تمام سوالات اور تحفظات کا مؤثر جواب دے کر مسئلہ حل کر لیا ہے، جس سے گندم کی فراہمی اور قیمتوں کے حوالے سے پالیسی کے نفاذ میں آسانی ہو گی۔
