وفاقی ادارہ شماریات نےچینی کی قیمتوں کے نئے اعدادو شمار جاری کرد یے ہیں۔ ایک ہفتےمیں چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں 3روپے77پیسےکا اضافہ ہوا ہے۔ اسلام آباد،راولپنڈی،ملتان ،بنوں میں چینی کی زیادہ سےزیادہ فی کلوقیمت200روپے تک ہے۔ کراچی میں چینی کی فی کلو قیمت 195 روپے تک ہے۔ ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت بڑھ کر188روپے81پیسے ہوگئی ہے۔رپورٹ کے مطا بق گذشتہ ہفتےتک ملک میں چینی کی اوسط فی کلوقیمت185روپے 4پیسے تھی۔
