اسلام آباد—— جماعت اسلامی اسلام آباد نے ”اختیار دو عوام کوبدل دو نظام کو ” عنوان سے شہری حکومت کی بحالی کے لیے تحریک چلانے کا اعلان کردیا‘ یہ فیصلہ جماعت اسلامی اسلام آباد کے ایک ہنگامی اجلاس میں کیا گیا‘ جس کی صدارت جماعت اسلامی اسلامی اسلام آباد کے امیر نصر اللہ رندھاوا نے کی‘ انہوں نے اجلاس میں کہا کہامیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن خصوصی قیادت کریں گے،اسلام آباد کے ہر سیکٹرز میں روزانہ کی بنیاد پر احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کریں گے،احتجاج، دھرنوں کے ساتھ ساتھ عدالتوں سے بھی رجوع کریں گے، نصراللہ رندھاوا نے کہا کہ ہر جماعت کے بلدیاتی نمائندوں کو جمع کرکے مشاورت کریں گے‘امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا نے کہا کہ جلد اسلام آباد شہر میں احتجاج، مظاہروں اور آگاہی مہمات کا شیڈول جاری کیا جائے گاجمعہ کے روز گرینڈ احتجاجی مظاہرہ کا اعلان کریں گے اورشہری حکومت کی بحالی کے الیکشن کمیشن کا گھیراؤ بھی کریں گے،نصراللہ رندھاوا نے کہا کہبلدیاتی حکومت اور اختیارات کی منتقلی کے لیے طویل دھرنوں کا آپشن بھی موجود ہے‘اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات نہ کرانا شہری حقوق پر ڈاکا ہے، اورسی ڈی اے، الیکشن کمیشن، آئی سی ٹی نااہلوں کی تثلیث ہیں انہوں نے کہا کہ آئندہ لائحہ عمل کا اعلان جلد پریس کانفرنس میں کیا جائے گا
