ملکہ برطانیہ پر محل کے دروازے بند

ملکہ برطانیہ پر محل کے دروازے بند کر دئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق ملکہ برطانیہ پر محل کے دروازے بند ہو گئے اور انہیں باہر بیٹھ کر انتظار کرنا پڑا۔برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ کی گاڑی ڈرائیو وے میں داخل ہوئی تو محل کے دروازے کھولے ہی نہیں جا سکے۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملکہ کی خاتون محفاظ نے گاڑی سے اتر کر لکڑی کا دروازہ کھولنے کی ناکام کوشش بھی کی۔
محل کے باہر ایک منٹ کا انتظار کرنے کے بعد ملکہ کو دوسرے دروازے پر جانا پڑا۔تاہم ملکہ کی گاڑی مڑتے ہی محل کا خودکار نظام سے چلنے والا دروازہ کھل گیا جس کے بعد ملکہ لوٹ آئیں۔واضح رہے کہ شاہی خاندان اس وقت شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ کی وجہ سے خبروں کی زد میں ہے۔

برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوئم نے کہا ہے کہ ان کے پوتے شہزادہ ہیری مستقبل میں شاہی خاندان میں واپس آتے ہیں تو وہ انہیں کھلے دل سے خوش آمدید کہیں گی۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات انہوں نے ونڈسر کاسٹل میں اپنے پوتے شہزادہ ہیری سے ایک ظہرانے کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ شہزادہ ہیری کو شاہی خاندان میں سب سے زیادہ پیار ملا ہے یہی وجہ ہے کہ اگر وہ اور ان کی اہلیہ مستقبل میں اپنا ارادہ بدلتے ہیں اور شاہی خاندان میں واپس آتے ہیں تو وہ انہیں کھلے دل سے خوش آمدید کہیں گی۔شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل باضابطہ طور پر 31 مارچ کو شاہی خدمات سے دستبردار ہوجائیں گے۔
واضح رہے کہ یہ پہلا ظہرانہ تھا جب ملکہ الزبتھ دوئم اور شہزادہ ہیری کی آمنے سامنے ملاقات ہوئی۔ برطانوی شاہی خاندان سے علیحدہ ہونے والے شہزادہ ہیری نے کہا ہے کہ وہ ملکہ برطانیہ کا احترام کرتے ہیں، دکھ ہے معاملہ علیحدگی تک پہنچ گیا، کوئی اور راستہ ہی نہیں بچا تھا۔شاہی خاندان کے تاریخی معاہدے کے بعد شہزادہ ہیری نے حامیوں سے خطاب میں کہا وہ اور میگھن پبلک فنڈنگ کے بغیر ملکہ کی خدمت برقرار رکھنا چاہتے تھے لیکن بدقسمتی سے یہ ممکن نہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں