حج سے متعلق افواہوں پر وضاحت

وفاقی وزیربرائے مذہبی امور نورالحق قادری نے حج سے متعلق افواہوں پر وضاحت کی ہے کہ سوشل میڈیا پر حج روکنے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے اپنے بیان میں نورالحق قادری نے کہا کہ فی الحال حج دو ہزار بیس نہ ہونے کی بات قبل از وقت ہے،مصدقہ اطلاعات کے لیے وزارت کے آفیشل سوشل میڈیا کو فالو کریں جھوٹی خبروں پر کان نہ دھریں وفاقی وزیر نے کہا کہ حج انتظامات معمول کے مطابق جاری ہیں،ہم سعودی وزارت حج وعمرہ سے مسلسل رابطے میں ہیں،سعودی عرب نے حج انتظامات روکنے سے متعلق حکم جاری نہیں کیا،امید ہے حج تک صورت حال بہتر ہوجائیگی۔لاہور میں کرونا سے پہلی موت ہوئی ہے جس سے ملک بھر میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد7ہو گئی اورکورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 990تک پہنچ گئی ہے۔ پنجاب میں 281‘ سندھ میں 407‘ خیبر پی کے 78‘ بلوچستان 110‘ گلگت بلتستان80‘ آزاد کشمیر ایک جبکہ 15کیسز اسلام آباد میں ہیں ملک بھر میں کرونا سے بچاؤ کے لئے مساجد میں اذانیں دی گئیں پاکستان ریلوے نے گزشتہ رات بارہ بجے سے 31مارچ رات12بجے تک ٹرین آپریشن معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ چیئرمین ریلوے بورڈ حبیب الرحمان گیلانی کی منظوری سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بند ہونے والی ٹرینوں کے وہ مسافر جنہوں نے ایڈوانس بکنگ کروائی ہوئی ہے، انہیں ٹرین آپریشن کے بحال ہوتے ہی مرضی کے مطابق جس ٹرین میں وہ سفر کرنا چاہیں دوبارہ بکنگ کردی جائے گی اگر کوئی مسافر سفر نہ کرنا چاہے ٹکٹوں کی مکمل رقم انہیں واپس کی جائے گی۔ حکومت نے اندرون ملک تمام پروازیں معطل کردیں ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق پروازین 26مارچ صبح 6بجے سے دوپہر صبح 6بجے تک معطل رہیں گی ہر قسم کی چارٹرڈ فلائٹ‘ پرائیویٹ ایئر کرافٹ اور نجی مسافر طیاروں پر بھی پابندی ہو گی۔ کار گو اور خصوصی پروازوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا حکومت بلوچستان نے 24سے28مارچ تک صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن پلان تبدیل کر دیا۔ صبح 8سے شام 8بجے تک لاک ڈاؤن کی ہدایت کی گئی ہے شام 8سے صبح8بجے تک کریانہ سٹورز بند رہیں گے۔ کراچی کے تمام ہسپتال 24گھنٹے کھلے رہیں گے تمام بنکوں کو ضروری برانچز کھولنے کی ہدایت کی ہے عوام حکومت کی ہدایات پر عمل نہیں کریں گے تو کرفیو لگایا جا سکتا ہے۔ خیبر پی کے میں کرونا کے 40 نئے کیسز سامنے آ گئے صوبے میں کرونا کے کیسز کی تعداد 78 ہو گئی۔ چین کی حکومت نے گلگلت بلتستان میں کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے امداد روانہ کر دی۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے حفیظ الرحمن کے مطابق سنکیانگ کے گورنر کو امداد اور تعاون کیلئے خط لکھا تھا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کے مطابق چین سے متعلقہ سامان کی فراہمی شروع ہو جائے گی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں اب تک سامنے آنے والے کل کیسز میں سے 78 ایران سے آنے والے افراد تھے 195 ممالک میں کرونا وائرس پھیل چکا ہے عوام سے اپیل ہے کہ وہ گھروں میں رہیں اور حکومت سے تعاون کریں۔ میر پور آزاد کشمیر میں ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی اسلام آباد میں بھی کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر جزوی لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کی تمام مارکیٹیں‘ ریسٹورنٹس اور نجی دفاتر بند رہیں گے۔ سرکاری دفاتر صبح دس بجے سے شام چار بجے تک کھلے ہوں گے۔ جمعہ کے روز سرکاری دفاتر صبح دس بجے سے دن ایک بجے تک کھلے ہوں گے۔ ہسپتالوں کی او پی ڈیز بند‘ ایمرجنسی سروسز جاری رہیں گی ہر قسم کے مذہبی و سماجی اجتماعات پر پابندی ہوگی