اسلام آباد (نامہ نگار)ایف پی سی سی آئی کے مرکزی رہنماء مرزا عبد الرحمن اور اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے صدر سجاد سرور نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن سے ایس ایم ایز سیکٹر بری طرح مالی مشکلات کا شکا ر ہے اور ان کو یوٹیلیٹی بلوں، کرایوں اور تنخواہوں کی ادائیگیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ ایس ایم ایز کی مد د کیلئے پبلک فنڈ کو میرٹ کی بنیاد پر شفاف طریقہ سے پہنچانے کیلئے کوئی آسان نظام بنائے انہوں نے سمال میڈیم انٹرپرائزر کی پیداواری سرگرمیوں کو بحال رکھنے کیلئے مالی امداد کی فراہمی کے بارے میں وزیر تجارت و ٹیکسٹائل عبد الرزاق داؤد کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا کہ پاکستان سمیت پوری دنیامیں کساد بازاری کا شکار ہے حکومت کو چاہئے کہ اس شعبے کے لیے ریلیف پیکج دے
