تمام مارکیٹوں میں حکومت کی ہدائت پر عمل ہونا چاہیے

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے صدر سجاد سرور نے کہا ہے کہ تمام مارکیٹوں میں حکومت کی ہدائت پر عمل ہونا چاہیے اور کورونا وائرس کے باعث حفاظتی اور احتیاطی تدابیر کے لیے بنائے گئے ایس او پیز پر سختی سے عمل ہونا چاہیے جمعرات کو انہوں نے یہ بات اسلام آباد سمال چیمبر کے دفتر میں ایک مشاورتی اجلاس میں کہی‘ اجلاس میں چیمبر کے بانی صدر کامران عباسی کے علاوہ‘ نائب صدر (خواتین) سیدہ وجیہہ سلیم‘ نائب صدر سید مہٹاب حسین کے علاوہ ممبر ایگزیکٹو عمران شبیر عباسی‘ محمد ابوبکر‘ سابق سینئر نائب صدر زاہد قریشی شریک ہوئے‘ اجلاس میں مارکیٹوں میں کاروباری سرگرمیوں کے حوالے سے صلعی انتظامیہ کے جاری ایس او پیز پر غور ہوا اور کہا گیا کہ ان پر سختی سے عمل ہونا چاہیے‘ اجلاس میں مارکیٹوں میں اوقات کار کے معاملے پر بھی آراء کا تبادلہ خیال ہوا اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے صدر سجاد سرور نے تجویز دی کہ مارکیٹیں صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک کھلنی چاہئیں تاکہ توانئی میں بھی بچت ہوسکے اور ماحول میں بہتری لائی جاسکے

اپنا تبصرہ لکھیں