ااسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے صدر سجاد سرور نے کہا ہے کہ تمام تاجر تنظیموں کو کاروباری مراکز کے اوقات صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک کرنے کی تجویز سے اتفاق کرلینا چاہئے اس فیصلے سے بجلی اور وقت کی بھی بچت ہوگی انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اس بارے میں تاجر تنظیموں کے فورم پر مختلف تجاویز پر غور ہو رہا ہے تاہم بہتر ہے کہ کاروباری مراکز کے اوقاتصبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک کرنے پر اتفاق ہوجائے انہوں نے کہا کہ حکومت چھوٹے تاجروں کی مشکلات کا احساس کر رہی ہے ہماری اپیل ہے کہ دکانیں کھول دینی چاہئیں،حکومت ایس او پی بنادے کہ ایک وقت میں دکان میں دو یا تین سے زیادہ افراد نہیں ہونگے، دکانداروں کا روزمرہ کا کاروبار ہے اور وہ انکی فیملیز شدید مسائل میں گھرے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس وبا سے مقابلے کے لئے اسٹیٹ بینک نے مزدوروں کے روزگار کوبرقرار رکھنے کی خاطر کاروباری اداروں کے لیے ایک عارضی ری فنانس اسکیم”ری فنانس اسکیم فار پیمنٹ آف ویجز اینڈ سیلریز ٹو دی ورکرز اینڈ ایمپلائز آف بزنس کنسرنس“ کو متعارف کرایا جانا ایک بہترین اقدام ہے،اس سہولت سے کورونا وائرس کی وبا کے دوران ملازمین کی برطرفی کی روک تھام ہوسکے گی
