وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری نے کہا ہے کہ علمائے کرام کو سندھ حکومت کے اقدامات نے مشتعل کیا، وباء سے نمٹنے کیلئے علماء اور تاجروں سے مقابلے پر نہیں اترسکتے۔ انھوں نے رواں سال حج کا انعقاد مشکل قرار دے دیا۔
سماء سے بات کرتے ہوئے کہتے وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری نے کہا کہ چاند کے معاملے پر مفتی منیب اور مفتی پوپلزئی کوایک پیج پرلانے میں کرونا رکاوٹ بنا۔
وزیرمذہبی امور نے علماء کا مسئلہ سندھ حکومت کے کھاتے میں ڈال دیا اور کہا کہ سندھ میں لگائے گئے کرفیو سے ہی سارے مسئلے پیدا ہوئے،کرونا سے نمٹنے کیلئے عوام، علماء اور تاجروں سے مقابلے پر نہیں اتر سکتے،علماء نے پریس کانفرنس میں فیصلے نہیں، مطالبات پیش کیے۔