شائستہ بانو گیلانی مسابقتی کمیشن پاکستان (سی سی پی) کی قائم مقام چیئرپرسن تعینات

وفاقی حکومت نے شائستہ بانو گیلانی کو مسابقتی کمیشن پاکستان (سی سی پی) کی قائم مقام چیئرپرسن تعینات کردیا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں قائم مقام چارج کی بنیاد پر شائستہ بانو کی تعیناتی کی منظوری دی گئی تھی جس کا نوٹیفکیشن محکمہ خزانہ نے 4 مئی کو جاری کیا۔
شائستہ بانو گیلانی نے یونیورسٹی آف لندن کے کنگ کالج سے معاشیات برائے مسابقتی قانون میں ماسٹرز کی ڈگری اور قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے فنانس میں ماسٹرز ان بزنس ایڈمنسٹریشن کی ڈگری حاصل کی ہوئی ہے عدالت عالیہ نے مسابقتی کمیشن پاکستان (سی سی پی) کی چیئرپرسن ودیا خلیل اور دیگر دو اراکین ڈاکٹر محمد سلیم اور شہزاد انصر کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے وفاقی حکومت کو خالی نشستوں پر 30 دن میں نئی تقرریوں کی ہدایت کی تھی وفاقی دارالحکومت میں عدالت عالیہ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔