پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری مالی سال 2020-21 بجٹ تجاویز کا اہم اجلاس

فیڈریشن چیمبرآف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے مالی سال 2020-21 بجٹ تجاویز کا اہم اجلاس میں چیئرمین بجٹ کمیٹی ذکریا عثمانی نے کراچی، صدر ایف پی سی سی آئی میاں انجم نثار نے لاہور، نائب صدر وکیپیٹل آفس انچارج قیصرخان دائودزئی نے اسلام آباد، سابق صدر وبزنس مین پینل پاکستان کے سیکرٹری جنرل حاجی غلام علی نے پشاورسے چیئرپرسن فیڈرل بورڈ آف ریونیو نوشین جاوید امجد اور ممبر انکم ٹیکسم، کسٹم اور سیلز ٹیکس سے ویڈیو لنک پر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف بجٹ تجاویزدے کر تفیصلی بحث کی، بحث میں کراچی سے شوکت احمد، نائب صدر سلطان الرحمان، ماہر معاشیات اشفاق طولہ، ذیشان اور تنویر احمد، لاہور سے نائب صدر ڈاکٹر ارشد، لاہور کیپٹل سے نائب صدر میاں عامر محمود اور اسلام آباد سے نائب صدر قیصرخان داوئوزئی، مرزا عبدالرحمان، پشاو رسے ڈپٹی کنونیئر محمد عدنان جلیل، کوارڈینیٹر سرتاج احمد خان، ایگزیکٹیو ممبران رحمت اللہ وزیر اور ڈاکٹر نذیر احمدنے اجلاس میں شرکت کی ، اجلا س میں ملک کے ممتاز صنعت کاراور ایف پی سی سی آئی صدر میاں انجم نثار ، سابق صدر زکریا عثمانی کی سربراہی میں بننے والے تجاویزپر شق وار تفصیلی غور ہوا اور بجٹ میں سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس،کسٹم ودیگرٹیکسوں پر تفصیلی گفت وشینداور سوال وجواب ہوئے، پہلی بار ایف پی سی سی آئی کے بجٹ تجاویز پر شق وار ایف بی آر چیئرپرسن اور ممبر کی جانب سے مثبت جوابات آئے اور توقع کی جاتی ہے کہ انشاء اللہ ایف پی سی سی آئی بجٹ تجاویز بجٹ کا حصہ بنایا جائے گا، ریجنل آف پشاور بجٹ ویڈیو لنک اجلاس کے بعد چترالی بازار کے صدر صادق آمین کی روح کی ایصال ثواب کے لئے، درجات کی بلندی اورپسماندہ کو صبرجمیل عطا ء فرمانے کے لئے اجتماعی دعا کی گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں