4.403 مستحقین میں 54.303ارب روپے تقسیم

کیٹگری 1جس میں کفالت کی مستحقین شامل ہیں ان میں رقوم کی ادائیگی تقریبا مکمل ہوچکی ہے، 4.403ملین مستحقین میں 54.303ارب روپے تقسیم کئے گئے ہیں۔مجموعی طورپر، اب تک احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کی کیٹگری 1، 2اور 3کے 7.512ملین مستحق گھرانوں میں 12,000روپے فی گھرانہ کے حساب سے تقریبا 91.611ارب روپے تقسیم کئے جاچکے ہیں۔ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت یہ رقم دیہاڑی داروں اور مزدورں میں تقسیم ہوئی ہے۔ لمبی قطاروں اور ہجوم سے بچنے کیلئے احساس نے ملک بھر میں 10,000سے زائد ادائیگیوں کے مراکز قائم کئے ہیں جن کا مقصد12ملین مستحق خاندانوں میں 144ارب روپے کو محفوظ اور مکمل طور پر بائیومیٹرک طریقے سے تقسیم کرنا ہے۔احساس آن لائن پورٹل پردستیاب اعدادوشمار کے مطابق،اب تک خیبر پختونخواہ میں 1.393مستحقین میں 17.229ارب روپے؛پنجاب میں 3.161ملین مستحقین میں 38.498ارب روپے اور سندھ میں 2.401ملین مستحقین میں 29.025ارب روپے تقسیم کئے جاچکے ہیں۔اب تک آزاد جموں کشمیر میں 126,414مستحقین میں 1.578ارب روپے؛ بلوچستان میں 349,517مستحقین میں 4.277ارب روپے؛ گلگت بلتستان میں 50,834مستحقین میں 0.649ارب روپے اور اسلام آبادمیں 29,058مستحقین میں 0.353ارب روپے تقسیم کئے جاچکے ہیں

اپنا تبصرہ لکھیں