اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان اور اسلام آباد رئیل اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر سردار طاہر محمود کی قیادت میں ایک وفد نے صدر مملکت عارف الرحمن علوی سے ملاقات کی اور ان سے رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کے مسائل پر بات چیت ہوئی‘ صدر عارف علوی کو وفد نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی اسکیم میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے بہتر تبدیلیاں لانے کے لیے نہائت مفید تجاویز دیں اور کہا کہ عام آدمی تک اس بے مثال پروگرام کے فوائد پہنچنے چاہئیں تاکہ ہر پاکستانی شہری حکومت پاکستان کے اس منصوبے سے مستفید ہوسکے‘ سر دار طاہر محمود نے صدر کو فیڈریش آف رئیلٹرز پاکستان کے مقاصد سے بھی آگاہ کیا اور بتایا کہ یہ رئیل اسٹیٹ کے بزنس سے وابستہ افراد کا واحد اور متفقہ ملک گیر فورم ہے جو ملک کی تمام منتخب رئیل اسٹیٹ ایسو اسی ایشنز کانمائندہ فورم بھی ہے‘ صدر عارف علوی نے وفد کو یقین دلایا وہ رئیل اسٹیٹ بزنس کے مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے تاکہ ہر شہری کو اس کی اپنی چھت میسر ہوسکے‘ وفد میں ملک احسن‘ ذولقرنین عباسی‘ اسرار الحق مشوانی اور دیگر بھی شریک تھے
