مفتی شہاب الدین پوپلزئی کا اتوار کو عید منانے کااعلان


مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی سربراہی میں مسجد قاسم خان کی غیر سرکاری کمیٹی نے خیبرپختونخوا میں شوال کا چاند نظر نہ آنے اور اتوار 24 مئی کو عید الفطر منانے کا اعلان کردیا۔ اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر مفتی صاحب کا کہنا ہے کہ کل بروز ہفتہ (23 مئی) کو 30 واں روزہ ہوگا۔شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مقامی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت مسجد قاسم علی خان ہوا۔مفتی شہاب الدین نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شوال کا چاند نظر نہ آنے اور ہفتہ 23 مئی 30 ویں روزے کا اعلان کیا، ان کا کہنا ہے کہ عید الفطر اتوار 24 مئی کو منائی جائے گی۔طویل عرصہ کے بعد ملک میں ایک ہی دن (اتوار 24 مئی) کو عید الفطر منائی جائے گی