چاند کی شہادت موصول

اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور کراچی کے علاقوں میں چاند کی شہادت موصول ہو گئیں،عیدالفطر کل اتوار 24 مئی کوہوگی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی سربراہی میں شوال المکرم کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کراچی کمپلکس میں ہوا۔ اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے اراکین، زونل کمیٹی ممبران، بحریہ کے ماہرین بھی شریک ہوئے جبکہ تکنیکی معاونت کیلئے محکمہ موسمیات سپارکو کے اراکین بھی اجلاس میں شامل ہوئے۔پسنی، چمن اور جیوانی کے مختلف علاقوں میں چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہوئی۔ جس کے باعث ملک بھر میں عید الفطر اتوار 24 مئی کو مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جائے گی پوری اسلامی دنیا ایک ہی دن عید منائے، کل ایک طویل عرصے بعد سعودی عرب، ایران، ترکی، انڈونیشیا، پاکستان اور بنگلہ دیش ایک ہی دن عید منائیں گے۔چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا کہ پاکستان میں مطلع صاف تھا، چمن اور پسنی میں چاند نظر آیا، جس کے باعث کل 24 مئی بروز اتوار کو عیدالفطر ہوگی ملک بھر میں ڈویژنل اور زونل رویت کمیٹیوں کو کہیں سے بھی چاند کی شہادت نہیں ملی۔ لیکن پسنی، چمن اور جیوانی کے مختلف علاقوں میں چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ پاکستان میں مطلع صاف تھا، چمن اور پسنی میں چاند نظر آیا، جس کے باعث کل 24 مئی بروز اتوار کو عیدالفطر منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ پاکستان میں بیشتر مقامات پر مطلع صاف تھا، چمن میں رویت ہلال کمیٹی کے ممبر نے بتایا اعتکاف میں بیٹھے 15 افراد نے چاند دیکھا۔ پسنی میں چاند دیکھنے کی چاند شہادت موصول ہوئی، اسی طرح متعدد مقامات سے چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔ پسنی سے سینیٹر کہدہ بابر بلوچ نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں متعدد افراد کو چاند کی شہادتیں موصول ہونے کی تصدیق کی۔ پسنی کی مسجد کے امام نے بھی چاند دیکھا ، گوادر، چمن، لورالائی، اور تھر سے چاند کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔بونیر میں بھی تین افراد نے شہادتیں دیں۔ پسنی سے لے جیونی تک 50 افراد نے چاند دیکھنے کی گواہی دی