وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی تمام شوگر ملز کے آڈٹ کا فیصلہ کیا گیا،وفاقی کابینہ نے احتساب کے عمل کو جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیاہے۔ 1985 سے اب تک ملک کی تمام شوگر ملز کا آڈٹ کیا جائے گا اور بدعنوانی کے کیسز نیب اور یف آئی اے کو بھیجے جائیں گے منگل کو ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اثر مہنگائی پر نہ پڑنے پر ناراضگی کا بھی اظہار کیا اور مشیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی ہے، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ مہنگائی میں کمی کیلئے صوبوں سے مشاورت کریں گے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کافائدہ عوام کو پہنچایاجائے، وزیراعظم نے چینی کی قیمت میں بھی کمی کی ہدایت کی ہے کابینہ اراکین نے اجلاس میں گندم سکینڈل کی رپورٹ کا فرانزک کرانے کا مطالبہ کیا تھا وفاقی وزراء فواد حسین چوہدری، فیصل واوڈا اور مرادسعید نے گندم اسکینڈل کے ذمہ داروں کو سامنے لانے کامطالبہ کیا۔کابینہ ارکان نے موقف اپنایا کہ نوازشریف ملک کا بیڑاغرق کرکے باہر سیروتفریح کررہے ہیں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایسے لوگوں کوشرم بھی نہیں آتی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نواز شریف کی تصویر کا ذکر کیا گیا وفاقی وزراء فواد حسین چودھری، فیصل واوڈا اور مراد سعید نے گندم اسکینڈل کے ذمہ داران کو سامنے لانے کا مطالبہ کیاوزیراعظم اور وفاقی کابینہ نے احتساب کے عمل کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا وزیراعظم عمران خان نے مشکل مالی صورتحال کے پیش نظر کفایت شعاری اپنانے کی ہدایت کی ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے ایئرکنڈیشنر بند کرا دئیے۔ ساڑھے 5 گھنٹے کے اجلاس میں وزرا چائے اور بغیر کھائے پیے شریک رہے ذرائع کے مطابق اس موقع پر متعدد وزرا نے وزیراعظم سے مکالمہ کیا کہ نہ اے سی چل رہا ہے اور نہ کھانے کو کچھ، تھوڑی رعایت کریں
