حکومت بجٹ تجاویز میں چیمبرز کی جانب سے ریلیف کے لیے دی جانے والی سفارشات ضرور شامل کرے

 اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے صدر سجاد سرور‘ سینئر نائب صدر طاہر آرائیں اور نائب صدر مہتاب حسین شاہ‘ نائب صدر ویمن سیدہ وجیدہ سلیم نے کہا کہ حکومت بجٹ تجاویز میں چیمبرز کی جانب سے ریلیف کے لیے دی جانے والی سفارشات ضرور شامل کرے تاکہ ملک میں سمال اور میڈیم انڈسٹریز اور تاجروں کے لیے بہترکاروباری فضا بن سکے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث ملک کی چھوٹی انڈسٹریز اور تاجروں کو بہت نقصان ہوا ہے ان کے جاری اخراجات میں کمی نہیں ہوئی تاہم آمدنی کے ذرائع محدود ہوئے ہیں جس کے باعث ان کے لیے  اب کاروبار چلانا اور ملازمین کی دیکھ بھال کاکام مشکل ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ حالیہ  لاک ڈاؤن کے بعد تین چار ماہ کے وقفے کے بعد کہیں جاکر کاروبار کھلے ہیں اور صارفین سے بھی درخواست ہے کہ وہ ایس او پیز کا خیال رکھیں اور حکومت کی ہدائت پر سختی سے عمل کریں تاکہ وہ وائرس سے بھی محفوظ رہیں اور مارکیٹوں میں کاروبار بھی چلتا رہے

اپنا تبصرہ لکھیں