پاکستان میں تعینات جاپانی سفیر کونینوری مٹسوڈا نے کہا ہے کہ کرونا ٹیسٹنگ میں اضافے کے لیے پاکستان کی ہر ممکنہ معاونت کرنا چاہتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق جاپانی سفیر کونینوری مٹسوڈا نے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل سے ملاقات کی۔اس موقع پر جاپانی سفیر نےپاکستان میں کروناکےبڑھتے کیسز پر اظہار تشویش کرتےہوئے کہا کہ پاکستان بیک وقت کرونا اور ٹڈی دل کے مسائل کا شکار ہے، کرونا ٹیسٹنگ میں اضافے کے لیے پاکستان کی ہر ممکنہ معاونت کرنا چاہتے ہیں۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ ٹڈی دل،کرونا کے ساتھ مون سون میں سیلاب متوقع ہے،مشکل وقت میں تعاون پر جاپانی حکومت کے شکرگزار ہیں۔چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ ٹڈی دل کے تدارک کے لیے جدیدمشینری حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
