غیر قانونی ایوارڈذ کو کینسل کر کے ڈی نو ٹیفائی کیا جائے

اسلام علیکم ۔
کئی دنوں سے خبر گردش میں ہے کہ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن جو آجکل ہاؤسنگ اتھارٹی کہلاتی ہے اسلام آباد کے دو سیکٹر جی 12 اور ایف 12 اپنی تحویل میں لینا چاہتی ہے۔ ہم ان سیکٹرز کے متاثرین کی طرف سے احکام بالا تک چند معلومات گوش گوار کرنا چاہتے ہیں۔
۱۔ CDA نے ایکٹ 1960 کے تحت یہ دو سیکٹر ز1985 میں زبردستی بہت تھوڑے معاوضے کے ساتھ ایکوائر کیے تھے۔ ٹرانسفر رائیٹس ختم کر دئیےگئے تھے ۔ اور اگر آسان الفاظ میں کہا جائے تو مالکان کی مرضی کے بغیر ان کی ذمینں CDA کے نام منتقل کر دی گئی تھی ۔
۲۔لیکن ان سیکٹرز کے مالکان نے اسی وقت اس زبردستی کی ایوارڈ کو CDA ,DCکی عدالت میں چیلنج کیا تھا ۔جوعرصہ 35 سال گزرنے کے باوجود تاحال پینڈ نگ ہے ۔ CDA کی ان ناانصافیوں کا تذکرہ ہال ہی میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محترم اطہر من اللہ صاحب نے بھی E-12 کے کیس کی سماعت کے دوران کیا۔
۳۔ اور یہ کہ یہاں کے تمام مالکان نے اس وقت سےاپنا حق یعنی پے مینٹس وصول نہیں کی تھی اور آج تک انصاف کی خاطر در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں ۔
۲۔ اور یہ کہ CDA اپنی غنڈاگردی کرتے ہوے یہاں کئی بار آپریشن کے ذریعے مالکان کا لاکھوں کروڑوں کا نقصان بھی کر چکا ہیں ۔
۳۔ ہم پی ٹی آئی کی اعلی قیادت سے اپیل کرتے ہیں کہ سب سے پہلے ان سیکٹر ز کی غیر قانونی ایوارڈذ کو کینسل کر کے ڈی نو ٹیفائی کیا جائے تاکہ مالکانہ حقوق واپس ہوسکے ۔
۴۔ اس کے بعد مالکان ہاوسنگ اتھارٹی یا CDA کے ساتھ بیٹھ کر اپنی شرائط پر اپنے مستقبل کا فیصلہ کرسکے اور اگر ایسا نہ ہوا تو خدشہ ہے کہ CDA یا ہاوسنگ اتھارٹی مالکان کے پوچھے بناہ یہاں ان علاقوں کے ساتھ کوئی ایسی ویسی حرکت نہ کر بیٹھے جس سے مظلوم مالکان جو تین دہائیوں سے انصاف کے متلاشی ایک بار پھر ناانصافی کا شکار ہو جائیں۔
(زبیر فاروق خان )
گولڑہ اسلام آباد

اپنا تبصرہ لکھیں