ٹیکس ادا نہ کرنے والے افراد کو جرمانے

حکومت نے ٹیکس ادا نہ کرنے والے افراد کو جرمانے کے ذریعے ٹیکس تعمیل کرانے اور ٹیکس دہندگان کو سہولیات دینے کے لیے فنانس بل 2020 میں متعدد ترامیم متعارف کرائی ہیں۔ ترامیم انکم ٹیکس آرڈیننس 2001، سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 اور فیڈرل ایکسائز ایکٹ میں پیش کی گئیں۔ان کا مقصد ٹیکس فہرستوں میں موجود نہ ہونے والے افراد، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے آن لائن سسٹم اور الیکٹرانک نگرانی کے نظام سے نہ جڑنے والے ریٹیلرز اور کا ڈیٹا اکٹھا کرنا ہے۔یہ ترامیم یکم جولائی سے نافذ ہوں گی۔انکم ٹیکس قوانین میں ایک بڑی ترمیم ٹیکس دہندگان کے پروفائل کو الیکٹرانک طور پر فائل کرنے سے متعلق ہے۔غیر منافع بخش تنظیمون سمیت ٹیکس دہندگان کے لیے پروفائل فائلنگ لازمی ہے۔ان تبدیلیوں سے ٹیکس دہندگان کو بینک اکاؤنٹس، یوٹیلٹی کنیکشن، کاروباری احاطے اور کاروبار کی قسم کی تفصیلات فراہم کرنے کا پابند کیا جائے گا۔جو شخص پروفائل پیش یا اسے اپ ڈیٹ نہیں کرے گا اسے ہر روز 2 ہزار 500 روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا اور فعال ٹیکس دہندگان کی فہرست سے تعمیل نہ کرنے والے افراد کا نام بھی ہٹا دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں