جنگ ستمبر کے ہیرو گروپ کیپٹن (ر)سیف الاعظم کے انتقال پر اظہارافسوس

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے جنگ ستمبر کے ہیرو گروپ کیپٹن (ر)سیف الاعظم کے انتقال پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہاکہ ستارہ جرات کا اعزاز سیف الاعظم کی 1965میں مادروطن کے لئے بہادری کا اعتراف ہے۔

سیف الاعظم ارض وطن کا دفاع کرنے والے سپوت کے طورپر ہم میں ہمیشہ زندہ رہیں گے ۔سیف الاعظم وہ بہادر تھے جن پر پاک فضائیہ اور پاکستان کو ہمیشہ فخر رہے گا ۔اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرجمیل دے۔ آمین