ایڈیشنل سیکرٹری برائے اکنامک افیئر ڈویژن عثمان اختر باجوہ کے والد اختر احمد باجوہ ہفتہ کے روز حر کت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے‘ مرحوم کی نماز جنازہ آج اتوار کو ملتان میں ادا کی جائے گی‘ فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان کے صدر سردار طاہر محمود‘ اسلام آباد چیمبر برائے سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز سجاد سرور‘ سینئر نائب صدر طاہر آرائیں‘ نائب صدر مہتاب حسین شاہ‘ نائب صدر ویمن سیدہ وجیدہ سلیم اور چیمبر کے دیگر عہدیداروں اور مسلم لیگ(ج) کے صدر اقبال ڈار‘ کے پی کے کے صدر شہاب خان اور احمد باجوہ نے عثمان اختر باجوہ کے والد اختر احمد باجوہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے
