حکو مت عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے ملنے والی امداد سے تاجروں کو بجلی کے بلوں اور دکانوں کے کرایوں کی مد میں ریلیف دینے کا اعلان کرے

مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمدکاشف چوہدری نے کہا ہے کہ حکو مت عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے ملنے والی پندرہ سو ملین ڈالر کی امداد سے تاجروں اور گھریلو صارفین کو بجلی کے بلوں اور دوکانوں کے کرایوں کی مد میں ریلیف دینے کا اعلان کرے، تاکہ کرونا سے تباہ حال معیشت ،بے روزگار افراد اور ملک کے لاکھوں تاجروں کور یلیف دیا جا سکے ، انھوں نے کہا بجٹ بحث میںحکو متی ممبران نے عوامی مسائل کو اُجاگر کر نے کی بجا ئے وزیر اعظم کی خوشامد کے پل باندھے ہو ئے ہیں ، حکومت اپنے منشور کی روشنی میں بجٹ میں عوام کو واقعی ریلیف دینا چاہتی ہے تو پیش کردہ فنانس بل کو من وعن منظور کرنے کی بجائے بجٹ کومناسب ترمیم کے ذریعے تاجروں اور عوام کے مطالبات پر سنجیدگی سے توجہ دینا ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے مر کزی تنظیم تا جران ملتان کے ایک وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا ۔
انہوں نے کہا ڈالر کی مسلسل اڑان اور روپے کی گرتی ھوئی قیمت نے حکومتی قرضوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ پیداوری لاگت اور مہنگائی کو بڑھا دیا ھے ،ان حالات میں کاروباروں اور صنعتوں کا چلنا کسی طور ممکن نہیں ھے ،حکومت فی الفور ڈالر کی قیمت کو کنٹرول کرنے کیلئے میکنزم تشکیل دے، محمد کاشف چوہدری نے کہا پی ٹی آئی کے ممبران اپنے انتخابی منشور کی روشنی میں بجٹ کومناسب ترمیم کے ذریعے ملکی معیشت کو سود سے پاک کرنے ملازمین کی تنخواہ اور پینشن میں اضافہ کرنے صحت و تعلیم کے بجٹ کو دگناکرنے بنکوں سے رقم نکلوانے پر دوہولڈنگ ٹیکس سامان کی خرید و فروخت پر شناختی کارڈ کی شرط اور بل کا 5 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس پوائنٹ آف سیلز پرٹیکس رجسٹریشن کی شرط پلاٹ یا گھر کی خرید و فروخت پر کیپیٹل گین ٹیکس اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے اشیائے خورد و نوش پر سیلز ٹیکس ختم کرنے جیسے عوامی مسائل پر حکو متی تو جہ مبذول کرائیں

اپنا تبصرہ لکھیں