چیف جسٹس نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو دھمکیاں دینے کے معاملے کا نوٹس لے لیا

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو دھمکیاں دینے کے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔ عدالت عظمی سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق نوٹس سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو پر لیا گیا۔

ویڈیو میں آغا افتخار الدین مرزا نامی شخص نے جسٹس قاضی فائز عیسی کو قتل کرنے کی دھمکیاں دیں۔

جاری کیے گئے بیان کے مطابق ویڈیو میں عدلیہ اور ججز کے بارے تضحیک آمیز زبان استعمال کی گئی۔

سپریم کورٹ نے مقدمہ سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم عدالتی بینچ کل جمعے کو سماعت کرے گا۔