مر کزی تنظیم تا جران پاکستان کے صدرمحمد کاشف چوہدری کی قیادت میں ایک وفد نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انھیں اسلام آباد میں ہو نے والے حا لیہ لاک ڈاﺅن سے تاجر برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ،انھوں نے کہا مسلسل لاک ڈاو ¿ن کی وجہ سے تاجر اپنی دکانوں کے کرایہ جات ،گھروں کے کرایہ جات ،بجلی ،گیس ،پانی کے بلز ،ملازمین کی تنخواہیں یہاں تک کہ گھریلو اخراجات کرنے سے قاصر ہو چکے ہیں،انھوں نے کہا آئندہ کیے جانے والے اسمارٹ لاک ڈاو ¿ن کے دوران کمرشل ایریاز کو کسی صورت بند نہ کیا جائے،بلکہ کمرشل ایریا میں لوکل پولیس و انتظامیہ مارکیٹوں کی ایسوسی ایشنز کے ساتھ ملکر ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں،عوام کے ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی سزا پریشان حال تاجروں کی دکانیں سیل کرنے ،جرمانوں کی شکل میں دینے کا سلسلہ فوری بند کیا جائے، محمد کاشف چوہدری نے کہا ہمارا مطالبہ ہے کہ مسلسل لاک ڈاو ¿ن کی وجہ سے تاجروں کی اکثریت دکانوں کے کرایہ جات ادا کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے ،اس حوالے سے آپ تاجروں کو وفاقی حکومت سے کرایوں کا ریلیف پیکیج دلوانے میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے اپنے ایک نوٹیفکیشن کے زریعے مالکان جائیداد سے کرایہ دار تاجروں سے کرایہ نہ لینے اور تعاون کرنے کا پابند بنا کر کچھ ریلیف مہیا کروائیں انھوں نے کہا غیر حقیقی ،مفروضوں پر بنائی گئی کریانہ بالخصوص چینی، آٹا و دیگر اشیائے خوردونوش کی ریٹ لسٹوں پر جرمانوں کو بند کیا جائے یا انتظامیہ ان اشیاءکی متعلقہ قیمتوں پر تاجروں کو فراہمی یقینی بنائے۔ اس موقع پر گفتگو کر تے ہو ئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا اگلے ہفتے سے اسلام آباد کے جی نائن مرکز کو کارو باری س گر میوں کے لیے کھول دیا جا ئے گا اور آج سے رہائشی سیکٹر کیلئے بھی نرمی کی جائے گی، جبکہ تاجر تنظیمات کی مشاورت سے مارکیٹوں میں ایس او پیز پر عمل کروایا جائے گا، انھوں نے کہا ہم کسی بھی تا جر سے زیادتی نہیں ہو نے دیں گے ،کرایہ میں ریلیف کیلئے وفاقی حکومت سے بات کر کے راستہ نکالیں گے ، ڈپٹی کمشنر نے کہا ریسٹورنٹ ،جم ،شادی ھال ،مارکی کھولنے کے حوالے سے ایس او پیز کی تیاری جاری ہے جلد سی او این سی اس پر مثبت فیصلہ کرے گی۔
