جی نائن مارکیٹ لاک ڈاؤن ختم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم

اسلام آباد چمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے صدر سجاد سرور‘ سینئر نائب صدر طاہر آرائیں‘ نائب صدر مہتاب حسین شاہ‘ نائب صدر ویمن سیدہ وجیدہ سلیم نے اسلام آباد میں جی نائن مارکیٹ کا لاک ڈاؤن ختم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور اپنے بیان میں کہا کہ تاجر‘ دکان دار اور گروسری سٹور کیپرز سمیت تمام دکان دار کرونا وائرس کے باعث بنائے جانے والے ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے مارکیٹوں مانیٹرنگ بھی کریں گے اور نو ماسک نو سروس کے اصول پر سختی سے پابندی کریں گے تاکہ اس وائرس سے خود بھی محفوظ رہ سکیں اور صارفین بھی محفوظ رہ سکیں‘ ایس او پیز پر عمل درآمد دکان دار اور صارف دونوں کے لیے مفید اور لازمی ہے

اپنا تبصرہ لکھیں