قومی اسمبلی نے بجٹ میں 10 ترامیم کی منظوری دے دی، موبائل فون کی نئی سم پر 250 روپے سیلز ٹیکس عائد کردیا گیا، اسی طرح 30 ڈالر کے موبائل فون پر 130 روپے سیلز ٹیکس عائد کیا گیا ہے، درآمدی سگار اور غیر رجسٹرڈ تعمیراتی صنعت کے سامان پر بھی ٹیکس عائد کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی نے بجٹ میں 10 ترامیم کی منظوری دے دی ہے۔اسلام آباد میں 12 قسم کی خدمات پر سیلز ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ اسی طرح انکم ٹیکس آرڈیننس کی دفعہ 181 کے تحت غیر رجسٹرڈ افراد پر اضافی ٹیکس جبکہ غیر رجسٹرڈ تعمیراتی صنعت کو سامان دینے پر ودہولڈنگ ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ درآمدی سگار پر ٹیکس کی شرح 100 سے کم کرکے 65 فیصد کردیا ہے۔ ہر موبائل فون کی نئی سم پر250 روپے سیلز ٹیکس اور 30 ڈالر کے موبائل فون پر 130 روپے سیلز ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔واضح رہے قومی اسمبلی نے بجٹ 2020-21ء کی حتمی منظوری دے دی ہے، ایوان میں حکومت کے 160ارکان جبکہ اپوزیشن کے 119ارکان موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی نے فنانس بل منظور کرلیا ہے۔ایوان میں وزیراعظم عمران خان بھی موجود تھے۔ بل کی منظوری کیلئے حکومت کے 160ارکان جبکہ اپوزیشن کے 119ارکان موجود تھے۔ حکومت کو بل منظور کروانے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئی۔قومی اسمبلی کا اجلاس کل تک کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ارکان اسمبلی کل بھی ایوان میں اپنی اکثریت کو یقینی بنائیں۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ جس میں زرعی شعبے کیلئے ٹیوب ویلز پر سبسڈی دینے کی تجویز پرغور کیا گیا۔ چھوٹے کاشتکاروں کو ریلیف دینے کیلئے بجلی پرسبسڈی دینے پر بھی غور کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ زرعی شعبے کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ملک کی خوشحالی کسان کی خوشحالی سے وابستہ ہے۔
