امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے بجٹ کی منظوری پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اسمبلی سے بجٹ پاس کرانا حکومت کی نہیں آئی ایم ایف کی کامیابی ہے ۔بجٹ 22کروڑ عوام کو نامنظور اور حکمرانوں کو منظور ہے ۔حکومت نے غیر حقیقی معاشی اعشاریے بیان کرکے عوام پر مہنگائی کا کوڑا برسا دیا ہے ۔بجٹ پاس ہوتے ہی عوام مہنگائی اور بے روز گاری کے سونامی کا شکار ہوجائیں گے ۔عوام کے لئے بجٹ میں سوائے پریشانیوں کے او ر کچھ نہیں ،جی ڈی پی کا 40فیصد آئی ایم ایف کے قرضوں کے سود کی ادائیگی میں چلاجائے گا۔تعلیم ،صحت اور ترقیاتی کاموں کو لپیٹ کر ایک طرف رکھ دیا گیا ہے ۔بجٹ نے کرونا کے مارے عوام کے مسائل کو دوچند کردیا ہے ۔
