تعمیراتی شعبے سے متعلق 13 رکنی نیشنل کورآرڈینشن کمیٹی تشکیل

 وزیراعظم نے تعمیراتی شعبے سے متعلق 13 رکنی نیشنل کورآرڈینشن کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی کم لاگت والے گھروں سے متعلق رابطہ کاری اور سہولت کاری انجام دے گی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے تعمیراتی شعبےسےمتعلق13رکنی نیشنل کوآرڈی نیشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی، کمیٹی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر تشکیل دی گئی۔

نیشنل کورآرڈینیشن کمیٹی فار ہاوسنگ، کنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ تعمیراتی شعبے اور کم لاگت والے گھروں سے متعلق رابطہ کاری اور سہولت کاری انجام دے گی۔

چیئرمین نیاپاکستان ہاؤسنگ اینڈڈویلپمنٹ اتھارٹی کمیٹی کے کنوینئر ہوں گے جبکہ ہاؤسنگ، منصوبہ بندی، خزانہ، توانائی، پیٹرولیم، قانون کے افسران، ڈپٹی گورنر  اسٹیٹ بینک اورتمام چیف سیکرٹریز بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

ایف بی آر21گریڈکاافسر،چیئرمین سی ڈی اے اور ڈپٹی چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی بھی کمیٹی کا حصہ ہیں،کمیٹی کااجلاس ہفتے میں 2 دن ہوگا، ہاؤسنگ شعبے میں سپلائی اور جاری منصوبوں میں پیشرفت کا جائزہ لے گی۔

کمیٹی ہاؤسنگ شعبےمیں رکاوٹوں کےتعین اوردورکرنے پر تجاویز دے گی اور شعبےکےمسائل،این اوسیزسےمتلق مسائل کےحل میں مدد کرے گی جبکہ مسائل کے حل کیلئے وزارتوں کو ہدایات دے گی۔

کمیٹی منصوبوں کی متعلقہ فورمزسے منظوری لینےمیں سہولت کاری فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ وزارتوں اور صوبوں کے درمیان فوکل پوائنٹ کا کردار ادا کرے گی جبکہ کنوینئر ہفتے میں2 روز وزیراعظم کو منصوبوں کی پیشرفت سے آگاہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں