نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی برائے ہاؤسنگ تعمیرات کا اجلاس

وزیراعظم عمران خان نے نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی برائے ہاؤسنگ تعمیرات کا اجلاس کل طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی برائے ہاؤسنگ تعمیرات کا اجلاس کل وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔اجلاس میں وزارت ہاؤسنگ، منصوبہ بندی، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک،چاروں صوبوں کےچیف سیکریٹریز، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چیف سیکرٹریز سمیت ردیگرمتعلقہ افسران شریک ہوں گے۔وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کمیٹی ہاؤسنگ کے جاری منصوبوں میں پیش رفت کا جائزہ لے گی،کمیٹی ہاؤسنگ شعبے میں رکاوٹوں کے تعین اور دور کرنے سے متعلق تجاویز دے گی۔کمیٹی وزارتوں اور صوبوں کے درمیان فوکل پوائنٹ کا کردار ادا کرے گی۔یاد رہے کہ تین روز قبل وزیراعظم نے تعمیراتی شعبےسے متعلق 13 رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی، کمیٹی کم لاگت گھروں سے متعلق رابطہ کاری،سہولت کاری انجام دے گی۔چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کمیٹی کے کنوینر ہیں، وہ ہفتے میں دو روز وزیراعظم عمران خان کو منصوبوں کی پیش رفت سے آگاہ کیا کریں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں