ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی سربراہی کے عہدے کے لیے تمام امیداواروں کی جنرل کونسل میں انٹرویو کے بعد پریس کانفرنس ہوگی

سعودی عرب نے شاہی عدالت کے مشیر محمد التوئیجری کو ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) کی سربراہی کے لئے امیدوار کے طور پر پیش کیا ہے‘ اس عہدے کے لیے تمام امیداواروں کی جنرل کونسل میں انٹرویو کے بعد پریس کانفرنس ہوگی‘ جس کے لیے شیڈول کا اعلان کیا گیا ہے امیدواروں کے لئے پریس کانفرنسیں 15 سے 17 جولائی تک ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں ہوں گی ہر پریس کانفرنس امیدوار کیجنرل کونسل کے خصوصی اجلاس میں ممبروں کے ساتھ ملاقات کے بعد ہوگی۔ تمام پریس کانفرنسوں کو براہ راست نشر کیا جائے گا، جس میں ہر پروگرام کے بعد ریکارڈنگ دستیاب ہوگی ڈبلیو ٹی او کو دیئے گئے اپنے میمورنڈم میں، مملکت سعودی عرب نے کثیرالجہتی تجارتی نظام اور اس نظام میں تنظیم کے اہم کردار ادا کرنے پر اپنے عظیم یقین کی تصدیق کی۔ڈبلیو ٹی او کی ایک دستاویز سے پتہ چلتا ہے کہ نامزدگی تنظیم کو موصول ہوئی ہے التوئیجری نومبر 2017 سے مارچ 2020 تک بادشاہی کی معیشت اور منصوبہ بندی کے وزیر رہے انہیں مارچ میں شاہی عدالت کا مشیر مقرر کیا گیا تھا محمد التوئیجری کو ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کے لئے نامزد کرنا، مملکت سعودی عرب کے وفد سے 8 جولائی 2020 کو موصول ہوا۔ ”التوئیجری نومبر 2017 سے مارچ 2020 تک بادشاہی کی معیشت اور منصوبہ بندی کے وزیر رہے جب انہیں شاہی عدالت کا مشیر مقرر کیا گیا
ڈی جی سلیکشن کے لیے یپریس کانفرنس ٹائم ٹیبل
15 جولائی
ڈاکٹر جیسیس سیڈ کوری (میکسیکو) – 13:15

ڈاکٹر نگوزی اوکونجو۔یویلا (نائیجیریا) 17:00

محترم عبدالحمید ممدوح (مصر) – 18:30

16 جولائی
محترم ٹیوڈر الیانووسچی (مالڈووا) – 13:00

محترمہ یو میونگ ہی (جمہوریہ کوریا) – 17:00

محترمہ آمنہ محمد (کینیا) – 18:00

17 جولائی
محترم محمد مزید التوائیجری (مملکت سعودی عرب) – 12:00
ڈاکٹر لیام فاکس (برطانیہ) 13:30

اپنا تبصرہ لکھیں