مسلم لیگوں کے اتحاد کے لیے حالیہ کوششوں کو ملک گیر سطح پر کرنے کا فیصلہ

مسلم لیگ(ج) کے چیئرمین احمد عمران باجوہ‘ مسلم لیگ کے صدر محمد اقبال ڈار نے سابق وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر نثار میمن سے مسلم لیگیوں کے اتحاد کے معاملے پر جمعہ کو مسلم لیگ(ج) کے سیکرٹریٹ میں ملاقات کی اور مسلم لیگوں کے اتحاد کے لیے حالیہ کوششوں کو ملک گیر سطح پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘ ملاقات میں یہ بات طے کی گئی کہ مسلم لیگ(ج) کا وفد تمام مسلم لیگی دھڑوں کے رہنماؤں سے ملاقات کرے گا اس سلسلے میں ان رہنماؤں نے ملک گیر دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں