ٹریول ٹریڈ انڈسٹری ایک بڑے بحران کا شکار

حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مرکزی راہنما حافظ شفیق کاشف نے کہا ہے کہ پاکستان کی عمرہ زائرین کے 50 ملین ریال سعودی عرب میں پھنس گئے ہیں اگر حکومت پاکستان نے اس سلسلے میں اپنا کردار ادا نہ کیا تو ٹریول ٹریڈ انڈسٹری جو پہلے ہی بند پڑی ہے تباہی کے دہانے پر پہنچ جائے گی انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے جب عمرہ ویزا اور فضائی آپریشن معطل کیا تو اس وقت 40 ہزار سے زائد عمرہ زائرین نے ادائیگیاں کرکے ویزا حاصل کر لیا تھا کرونا وائرس کی وجہ سے سعودی حکومت نے ویزا فیسیں واپس کرنے کا اعلان کر دیا تھا اور ریفنڈ رقوم سعودی نجی کپمنیز کے حوالے کر دیں تھیں اب صرف سعودی سفارت خانوں سے تصدیق کی ضرورت باقی تھی
جس کے لئے وزارت مذہبی امور کردار ادا کرے اور پاکستانی کمپنیوں کے کاغذات ترجیحی بنیادوں پر تصدیق کئے جائیں تاکہ عمرہ زائرین کو ان مشکل معاشی حالات میں ریفنڈ دیا جا سکے حافظ شفیق کاشف نے کہا کہ کئی پاکستانی پرائیویٹ کمپنیوں نے اس سلسلے میں اپنی بھی سرمایہ کاری کر رکھی ہے وہ ابھی تک ائر لاینز سے بھی ریفنڈ کے منتظر ہیں
انہوں نے کہا کہ حکومت کی عدم توجہ کی وجہ سے ٹریول ٹریڈ انڈسٹری ایک بڑے بحران کا شکار ہو گئی ہے

اپنا تبصرہ لکھیں