پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہے، کشمیریوں کو ان کا حق دلانے کیلئے لڑتے رہیں گے۔ آج کے دن کشمیریوں نے پاکستان کے ساتھ الحاق کی قرارداد منظورکی تھی، سلامتی کونسل بھی کشمیریوں کاحق خودارادیت تسلیم کرتی ہے۔ کشمیری عوام بھارتی حکومت اور ان کے وحشیانہ اقدامات کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں، کشمیریوں کی جدوجہد حق خودارادیت کےعزم کا اعادہ کرتے ہیں، ہم جانتے ہیں وہ وقت دور نہیں جب انصاف کا بول بالا ہو گا اپنے عہد کی تجدید کرتے اور حقِ خودارادیت کے لیے ان کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آج ہم یومِ الحاقِ پاکستان کے تاریخی موقع کو یاد کرتے ہیں جب اہلِ کشمیر نے پاکستان کے ساتھ الحاق کی قرار داد منظور کی اہلِ کشمیر کے لیے خود ارادیت کا حق سلامتی کونسل کی جانب سے اورعالمی قانون کے تحت تسلیم شدہ ہے ہم ہندوتوا کی پیروکار نسل پرست بھارت سرکار کے ظالمانہ اور غیرقانونی ہتھکنڈوں کے خلاف صف آراء کشمیری عوام کو انصاف دلوانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے
