نوابزادہ افتخار احمد خان ایم این اے و انفارمیشن سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی ساوتھ پنجاب نےمطالبہ ہے کہ دوہری شہریت رکھنے والے وزیروں اور مشیروں کو فوری طور پر کابینہ سے نکالا جائےسیکورٹی کے اہم معاملات زیر بحث آتے ہیں جبکہ ان کے مشیروں نے جن نے دوسرے ملکوں سے وفاداری کا حلف اٹھایا ہوا ہے یہ اہم سیکورٹی معاملات اپنے حقیقی آقاوں تک پہنچائیں گے ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ دوہری شہریت رکھنے والے وزیروں اور مشیروں کو فوری طور پر کابینہ سے نکالا جائے ۔ 22 کروڑ عوام کے مستقبل کے فیصلوں کا اختیار ان غیر ملکی شہریت رکھنے والے وزیروں اور مشیروں کو کس طرح دیا جا سکتا ہے ۔جبکہ سپریم کورٹ پاکستان نے غیر ملکی شہریت رکھنے والے کو تو ملک میں الیکشن لڑنے سے بھی منا کیا ہے یہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی بھی خلاف ورزی ہے ۔ پھر سپریم کورٹ پاکستان نے اتنے بڑی تعداد میں مشیروں اسسٹینٹ رکھنے پر بھی پابندی لگائی ہوئی ہے ۔ حد تو یہ ہے کہ ہمارے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کی بھی دوہری شہریت ہے۔ 15 مشیروں میں ذلفی بخاری ۔ تابندہ ادریس ۔ شہباز گل ۔ محید یوسف ۔۔اور ندیم بابر شامل ہیں ان میں زیادہ تر کو وزیر کا درجہ بھی حاصل ہے ۔ اس لیے پاکستان پیپلز پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ اس سلیکٹڈ اور رینٹڈ حکومت سے جس قدر جلدی چھٹکارا حاصل ہو ملک اور قوم کے لیے بہتر ہے ۔
۔
