پالیسی کے تحت افغانستان کیلئے ضبط کا مظاہرہ

) ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی پالیسی کے تحت افغانستان کیلئے ضبط کا مظاہرہ کر رہا ہے، افغان فورسز نے14 جولائی پاکستان میں گولہ باری کی، پھر15جولائی کو مہمند اور باجوڑ میں دوبارہ شیلنگ کی گئی، تاہم انسانی نقصان نہیں ہوا، لیکن پالیسی کے طور پر پاکستان افغان سرحد پر توپخانہ اور مارٹرز کا استعمال نہیں کر رہا۔انہوں نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان نے بنگلا دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد کو فون کیا ہے، جس میں وزیراعظم عمران خان نے بنگلادیشی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔ وزیراعظم اور حسینہ واجد کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

مزید برآں ترجمان دفتر خارجہ عاشہ فاروقی نے کہا کہ کلبھوشن یادیو جاسوسی کیس میں عالمی عدالت انصاف کے 17 جولائی فیصلے پرعملدرآمد کیلئے پرعزم ہیں۔پاکستان نے 2 بار کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی فراہم کی۔ بھارت کو کلبھوشن تک تیسری قونصلر رسائی کی پیشکش کر چکے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم ، جعلی مقابلے اور سرچ آپریشن جاری ہیں۔ بھارت کنٹرول لائن پر مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے۔رواں سال1732 مرتبہ بھارتی قابض افواج نے ایل او سی کی خلاف ورزی کی اور جس میں 14 نہتے شہری شہید اور 134 شدید زخمی ہوئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت سے کہتا آرہا ہے یو این مبصر گروپ کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دے۔ لیکن پاکستان نے گزشتہ روز انٹرنیشنل میڈیا کو ایل او سی کا دورہ کرایا۔ پاکستان نے ہمیشہ عالمی اور اقوام متحدہ مبصرین سمیت بین الاقوامی میڈیا کو ایل او سی تک رسائی دی ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نومنتخب صدر کا دورہ متوقع ہے۔ حتمی تفصیلات کے بعد مزید معلومات فراہم کی جائیں گی۔عائشہ فاروقی نے کہا کہ امریکا اور چین کے باہمی مسائل پربات چیت نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ 14 جولائی کو افغان فورسز نے افغانستان سے پاکستان میں گولہ باری کی۔ اسی طرح 15 جولائی کو بھی مہمند اور باجوڑ میں افغان فورسز نے دوبارہ شیلنگ کی، لیکن فائرنگ سے کوئی انسانی نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے افغانستان کو خبردار کیا کہ پاکستان اپنی پالیسی کے تحت ضبط کا مظاہرہ کر رہا ہے اور افغان سرحد پر توپخانہ اور مارٹرز کا استعمال نہیں کر رہا۔ افغانستان کے قومی مفاہمتی کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ کو دورہ پاکستان کے لیے دعوت دی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں