۔۔
بلوچستان عوامی پارٹی ضلع اسلام آباد کے صدر محمد عبد القادر نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے بلوچستان کے عوام کی زندگیوں میں نمایاں تبدیلی آئی گی،سی پیک منصوبے پر سیاسی و عسکری قیادت ایک پیج پر ہے،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو سی پیک منصوبوں پر جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کی بریفننگ پر تمام جماعتوں کے اراکین سینیٹ نے اعتماد کا اظہار کیا جو خوش آئند امر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو بلوچستان عوامی پارٹی کے کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، بلوچستان عوامی پارٹی اسلام آباد کے صدر محمد عبد القادر نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل اور معدنیات سے مالا مال خطہ ہے تاہم محرومیوں کی دلدل میں گھرا رہا ہے مگر وزیر اعظم عمران خان اور بلوچستان عوامی پارٹی کی قیادت ترقی کے ثمرات سے عوام کو مستفید کرنے کے لیے کوشاں ہیں،پی ٹی آئی اور باپ کا اتحاد پاکستان و بلوچستان کی تعمیر وترقی مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہوشاب سے آواران اور ژوب ڈیرہ اسماعیل خان شاہراہوں کی تعمیر سے بلوچستان میں روزگار،ترقی اور امن کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ محمد عبد القادر نے کہا کہ باپ کو مختصر وقت میں پزیرائی مل رہی ہے، بلوچستان کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی کے اراکین صوبائی اسمبلی کی شمولیت نیک شگون ہے،وزیراعظم عمران خان کی جامع پالیسوں کی بدولت اسٹاک ایکسچینج میں تیزی آئی اور معاشی اعشاریوں میں بہتری آئی ہے بلوچستان عوامی پارٹی اسلام آباد کے صدر محمد عبد القادر نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ کروانا وائرس سے بچاؤ کے لیے عید الاضحی کے دوران معاشرے میں شعور و آگاہی اجاگر کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں کیونکہ حالیہ دنوں میں پچھلے مہینوں کے مقابلے میں اموات کی شرح میں کمی آئی ہے اور انتظامیہ و این ڈی ایم اے حکام کی بہتر حکمت عملی سے بلوچستان سمیت ملک بھر سے کروانا وائرس کا جلد خاتمہ ہو جائے گا۔
